ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن شہید بینظیرآباد میں ایک تعزیتی اجلاس

بدھ 19 اپریل 2017 18:51

نوابشاہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء) ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن شہیدبینظیرآباد میں ایک تعزیتی اجلاس ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن شہیدبینظیرآباد غلام ثقلین کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن محمدموسیٰ گوندل اور آفس کے عملے نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ اطلاعات سندھ سکھر کے سینئیرفوٹوگرافر محمد عثمان سمیجو کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور دعا مانگی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر کرنے اور غم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :