ملالہ یوسفزئی کے ساتھ زخمی ہونے والی دو لڑکیوں کو انگلینڈ یونیورسٹی میں پڑھنے کی پیشکش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 اپریل 2017 17:04

ملالہ یوسفزئی کے ساتھ زخمی ہونے والی دو لڑکیوں کو انگلینڈ یونیورسٹی ..
مینگورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2017ء) : 22 اکتوبر 2012ء کو طالبان کی جانب سے کیے گئے حملے کو اگر یاد کیا جائے تو بغیر سوچے سمجھے ملالہ کا خیال آ جاتا ہے۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ شدت پسندوں کے اس حملے میں دو مزید طالبات بھی زخمی ہوئی تھیں۔کائنات ریاض اورشازیہ رمضان نامی لڑکیوں کی زندگی بھی ملالہ یوسفزئی کی زندگی کے ساتھ ہی تبدیل ہوئی تھی۔

ملالہ یوسفزئی سمیت یہ تینوں طالبات کیمسٹری کا پرچہ دینے کے بعد مینگورہ میں موجود اپنے اسکول سے واپس گھر آ رہی تھیں کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعہ کے بعد ملالہ یوسفزئی کو جانا جانے لگا لیکن کائنات اور شازیہ گمنامی میں رہ گئیں۔ اس واقعہ کے ایک سال بعد ہی شازیہ اور کائنات کو انگلینڈ میں مکمل اسکالر شپ پر ایک اسکول میں داخلہ مل گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے ذریعے اپنے ویزے حاصل کیے۔ برطانیہ میں ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد اب کائنات اور شازیہ برطانیہ کی ایڈن برگ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ دونوں طالبات کو ایڈن برگ یونیورسٹی کی جانب سے تعلیم حاصل کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ شازیہ اور کائنات کا کہنا ہے کہ ہمیں ملالہ یوسفزئی پر فخر ہے ہم نے ماضی میں بھی ملالہ کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی ملالہ یوسفزئی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ دونوں طالبات نے پاکستان واپسی پر تعلیم کے فروغ کی مہم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کائنات کا کہنا تھا کہ میں وطن واپس جا کر اصلاحات لانے کی خواہش رکھتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :