صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے سابق صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کی ملاقات

مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی قابض افواج کی جانب سے مظالم کے نت نئے ہتھکنڈوں پر تبادلہ خیال سردار یعقوب خان نے مسئلہ کشمیر کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کے سلسلے میں سردار مسعود کی کوششوں کی تعریف کی

بدھ 19 اپریل 2017 18:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2017ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے سابق صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے گزشتہ روز کشمیر ہائوس ، صدارتی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔ جس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی قابض افواج کی جانب سے مظالم کے نت نئے ہتھکنڈوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سردار محمد یعقوب خان نے مسئلہ کشمیر کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کے سلسلے میں سردار مسعود خان کی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو مقبوضہ کشمیر کے عوام تازہ لہو دے کر اُجاگر کر رہے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے کوششیں جاری رہیں گی ۔

(جاری ہے)

خلوص نیت سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر آزاد کشمیر میں تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی قائدین کا ایک نکاتی ایجنڈے پر اتفاق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اتحاد و اتفاق ، اور سیاسی استحکام تحریک آزادی کی کامیابی کا ضامن ہو گا ۔ ہمیں تمام تر سیاسی اختلافات بھلا کر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے ۔ دونوں رہنمائوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل نا ممکن ہے ۔

اس لیے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اٹھانا ہو گا ۔ اب کشمیری قیادت کو خود آگے بڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے ۔ حکومت پاکستان ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرے گی جس سے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچے ۔ دونوں رہنمائوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ آزا دکشمیر کے لوگ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق اور اختیارات کی فراہمی کے ہر گز مخالف نہیں۔