سید علی رضا بخاری نے آزاد کشمیر اسمبلی میں ختم نبوت بل قانون سازی کیلئے جمع کروادیا، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

مسلم لیگ (ن) کیرکن اسمبلی نے پرائیویٹ بل سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کو پیش کیا ،آزاد کشمیر بھر میں عاشقان رسول کو مباکباد وزیر اعظم فاروق حیدر اور وزیر قانون راجہ نثار نے بھرپوتعاون اور رہنمائی کی ‘شکرگزار ہیں ،پیر سید علی رضا شاہ بخاری کی گفتگو

بدھ 19 اپریل 2017 17:51

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2017ء) ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین دربار عالیہ بساہاں شریف پیر سید علی رضا بخاری نے آزاد کشمیر اسمبلی میں تحفظ ختم نبوت بل جمع کروادیا۔ جس پر آزاد کشمیر بھر میں عاشقان رسول ؐ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ممبر اسمبلی پیر سید علی رضا بخاری نے گزشتہ روز سپیکر اسمبلی آزاد جموں شاہ غلام قادر کو ختم نبوت بل پیش کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید علی رضا بخاری نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی نے 1973ء میں ختم نبوت قرارداد منظور کی تھی جس کے بعد 1974میں پاکستان میں تو ختم نبوت بل پاس کیا گیا مگر آزاد کشمیرمیں اس پر مزید قانون سازی نہ ہو سکی اور اب آزاد کشمیر اسمبلی میں ختم نبوت بل ایوان میں قانون سازی کیلئے جمع کروا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بل کی تیاری میں وزیر قانون راجہ نثار احمد خان اور وزارت قانون کے سٹاف نے ان کی بھرپور معاونت کی جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر قانون سازی وقت کی اہم ضرورت تھی جس کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن کی حکومت نے پورا کردیا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حید رخان کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر مرحلے پر ان کی رہنمائی کی اور ریاست کے اندر انتہائی اہم دینی معاملے پر قانون سازی کی کمی کو پورا کیا جار ہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر میں صوفیاء و علماء نے اسلام کی روشنی پہنچائی اور پر امن و محبت کا پیغام پھیلایا ۔انہوںنے کہاکہ حب رسول ؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہم عشق رسول اور ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں تک نچھاور کرنے کو تیار ہیں ۔ انہوں نے آزاد کشمیر بھر کے عوام کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آج آزاد کشمیر کی پارلیمانی و قانون سازی کی تاریخ میں اہم دن ہے جب ہم نے اسمبلی میں ختم نبوت بل قانون سازی کیلئے جمع کروایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :