پانامہ کا فیصلہ ملک کیلئے مشعل راہ اور انقلاب کا باعث بنے گا ،چوہدری شجاعت حسین

بدھ 19 اپریل 2017 17:10

پانامہ کا فیصلہ ملک کیلئے مشعل راہ اور انقلاب کا باعث بنے گا ،چوہدری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ ملک کیلئے مشعل راہ اور انقلاب کا باعث بنے گا ، کرپٹ عناصر کا سخت احتساب ہوگا ، فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی اور قومی احتساب بیورو کی ضرورت ہی نہیں رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں بھی پانامہ لیکس کے فیصلے کا شدت سے انتظار تھا اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں پانامہ لیکس کا فیصلہ ملکی تاریخ کا اہم حصہ بن جائے گا جس میں نہ صرف معزز ججز کرپشن کیخلاف بلکہ ملک چلانے کیلئے بھی گائیڈ لائنز دینگے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے کرپٹ عناصر کا سخت احتساب شروع ہوجائے گا اور کوئی چور بچ نہیں پائے گا فیصلے میں یہ متعین کیا جائے گا کہ کس قسم کی کرپشن پر کس قسم کی سزا ملے گی جبکہ اس فیصلے کی طاقت سے ایف آئی اے اور نیب کی حیثیت اور ضرورت ہی ختم ہوجائے گی جو یقینی طور پر ملک کے لئے بہتری کا سبب بنے گا