ماہ رمضان سے قبل مہنگائی کے طوفان نے جنم لے لیا ہے‘ ڈاکٹر نوشین حامد

بدھ 19 اپریل 2017 17:05

ماہ رمضان سے قبل مہنگائی کے طوفان نے جنم لے لیا ہے‘ ڈاکٹر نوشین حامد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ ماہ رمضان سے قبل مہنگائی کے طوفان نے جنم لے لیا ہے ، دالوں کی قیمتوں میں30فیصد اضافہ ہوگیا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں پہلے ہی گرانی کی لہر ہے اور اب اس لہرمیں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،ایک طرف حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام ہے تو دوسری طرف کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے جارہے ہیں ، وزیر اعلی کے لئے نیا ہیلی کاپٹر خریدا گیا ہے اور ان کی گاڑیوں کی مرمت پر بھاری رقم خرچ کی جا رہی ہے جبکہ غریب کے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے، پنجاب میں کوئی بھی ضلع کرپشن روکنے،ہسپتالوں کی ایمر جنسی میں حالات بہتر بنانے سمیت کو آرڈی نیشن بہتر بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام اضلاع کی ریکنگ جاری کر دی۔سب سے زیادہ فنڈز حاصل کرنے والے لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد سمیت بڑے اضلاع کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی،پنجاب کا کوئی بھی ضلع دیئے گئے ٹارگٹ کو پورا نہ کر سکا انہوں نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی،فیصل آبادکے اضلا ع رینکنگ میں 20فیصد سے 38فیصد کے ساتھ آخر ی نمبروں پر رہے۔ہسپتال بہتر بنانے میں لاہور 300میں 92.48نمبر حاصل کر سکا ۔

متعلقہ عنوان :