حوثیوں کی گولہ باری سے بچے اور خاتون سمیت 5 سعودی شہری زخمی

بدھ 19 اپریل 2017 15:22

ریاض /صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2017ء) یمن کے ایران نواز حوثی شرپسندوں کی گذشتہ روز سرحد پار سے گولہ باری کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت 5 سعودی شہری زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کی سرحد سے متصل علاقے نجران کے شہری دفاع کے ترجمان کیپٹن عبداللہ سعید آل فارع نے بتایا کہ سرحد پار سے حوثی شدت پسندوں نے نجران کے علاقے میں متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت پانچ شہری زخمی ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو فوری علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سعودی سیکیورٹی فورسز نے یمنی باغیوں کے حملے کا فوری اور موثر جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :