وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت سیاسی مشاورتی اجلاس ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 اپریل 2017 14:42

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت سیاسی مشاورتی اجلاس ۔ ذرائع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2017ء) :وزیر اعظم میاں محمد نوا ز شریف کی زیر صدارت سیاسی مشاورتی اجلاسہوا ۔ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، راجا ظفر الحق، گورنر سندھ محمد زبیر، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سد رفیق ، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، کیپٹن صفدر اور سندھ کی پارٹی قیادت سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی ۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پانامہ کے متوقع فیصلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سندھ میں پارٹی حکمت عملی پر بھی غورکیا گیا۔دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف کی پارٹی کے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔ ملاقاتوں میں بھی پانامہ فیصلے اور ملکی سیاسی صورتحال کے امور زیر غور ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اُمید ہے کہ پانامہ کے فیصلے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں ہمیں سرخرو ہونے کا یقین ہے۔ وزیر اعظم نے اجلاس کے شرکا کو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔ عوام نے مسلم لئگ نواز کو فیصلوں کے انتظار کے لیے منتخب نہیں کیا۔ یاد رہے کہ کل دوپہر 2 بجے پانامہ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ون میں سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :