وزیر اعظم کیخلاف کسی غلط کام کے کوئی ثبوت نہیں ہیں ،ْ امید ہے پانا ما کیس کے فیصلے سے وزیر اعظم پر کوئی اثر نہیں پڑیگا ،ْرانا ثناء اللہ

اگرفیصلے سے وزیراعظم پر کوئی اثر پڑتا ہے تو شیڈول کے مطابق 2018 میں انتخابات کے حق میں ہوں ،ْ صوبائی وزیر قانون کا انٹرویو

بدھ 19 اپریل 2017 15:03

وزیر اعظم کیخلاف کسی غلط کام کے کوئی ثبوت نہیں ہیں ،ْ امید ہے پانا ما ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے خلاف کسی غلط کام کے کوئی ثبوت نہیں ہیں ،ْ امید ہے پانا ما کیس کے فیصلے سے وزیر اعظم پر کوئی اثر نہیں پڑیگا ایک انٹرویومیں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم کا نام پاناما کیس میں شامل نہیں ہے اور ان کے خلاف کسی غلط کام کے کوئی ثبوت نہیں ہیں اس لیے پارٹی پرامید ہے کہ فیصلے سے وزیراعظم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

رانا ثنااللہ نے بتایا کہ اگر فیصلے سے وزیراعظم پر کوئی اثر پڑتا ہے تو میں شیڈول کے مطابق 2018 میں انتخابات کے حق میں ہوں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ہاؤس سے باہر بیٹھ کر نواز شریف ہزار گنا مزید طاقت ور ہوں گے ،ْنواز شریف لوگوں کے دلوں میں حکمرانی کررہے ہیں ،ْ 2018 کے انتخابات میں عمران خان کی جیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :