مصرمیں سیکورٹی فورسز پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، چار زخمی

حملہ سینا میں سینٹ کیتھرین کے قریب چیک پوسٹ پر کیا گیا،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

بدھ 19 اپریل 2017 12:25

مصرمیں سیکورٹی فورسز پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، چار زخمی
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2017ء) مصر میں سیکورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔ شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حملہ مصر کے شہر سینا کے جنوب میں واقع سینٹ کیتھرین کے قریب سیکورٹی اہلکاروں کی ایک چیک پوسٹ پر کیا گیا ۔ حملے کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 4دیگر زخمی ہوگئے ۔ادھر شدت پسند تنظیم داعش نے چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :