گاڑی کے ذریعے درخت اکھاڑنا گاڑی کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 اپریل 2017 23:48

گاڑی کے ذریعے درخت اکھاڑنا  گاڑی کے لیے نقصان دہ  بھی ہو سکتا ہے

انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی گاڑی کے ذریعے درخت اکھاڑنے کی کوشش کرتے دکھایا گیاہے۔اس کوشش میں درخت تو نہیں اکھڑا لیکن ڈرائیور کو اچھا خاصا سبق مل گیا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ٹوٹے ہوئے درخت کا تنا رسے کے ذریعے گاڑی کے ساتھ بندھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرائیور کے  تین چار بار گاڑی کے کھینچنے پر بھی جب درخت کا کچھ نہیں بگڑتا تو ڈرائیور گاڑی کو تھوڑا سے پیچھے کر کے ایک دم تیزی سے آگے کرتا ہے، اس کے ساتھ ہی درخت کے اوپری تنے کا تھوڑا سا حصہ ٹوٹ کر اڑتا ہوا گاڑی کے پچھلے شیشے توڑ دیتا ہے۔
ویڈیو میں موجود افراد کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ویڈیو کسی خلیجی ملک  میں بنائی گئی ہے۔