وینٹا بلیک، دنیا کا سیاہ ترین مادہ

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 اپریل 2017 23:47

وینٹا بلیک، دنیا کا سیاہ ترین مادہ

وینٹا بلیک(Ventablack) ایک ایسا مادہ ہے جسے سیاہ تر سے بھی سیاہ کہا جا سکتا ہے۔ یہ مادہ ایک سیدھ میں رکھی کاربن نینو ٹیوبز ایرے سے بنا ہے۔۔یہ مادہ نظر آنے والی روشنی کا 99.96 فیصد جذب کر لیتا ہے۔اس رنگ کو جس چیز پر بھی پینٹ  کیا جائے، یہ اس کی صورت کو بگاڑ دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس رنگ کو اگر کسی انسانی شکل کے ماسک پر کیا جائے تو انسانی آنکھ سامنے سے دیکھنے پر ماسک کے ہونٹ، ناک اور دیگر خدو خال میں تفریق بھی نہیں کر سکتی۔اس پینٹ کو اگر کسی برتن کے اندر کیا جائے تو انسانی آنکھ کے دیکھنے پر  برتن اندر سے بلیک ہول محسوس ہوگا ۔ وینٹا بلیک کو 2014 میں تخلیق کیا گیا تھا۔ اس کا ایک سپرے ورژن بھی دستیاب ہے۔