Live Updates

لاہور میں نواز شریف کے حق میں بینرز لگنے پر جہانگیر ترین نے سوال اٹھا دیا

مقصد کیا ہے ،مسلم لیگ (ن) خون خرابے کی سیاست چاہتی ہی ،رہنما پی ٹی آئی

بدھ 19 اپریل 2017 00:01

لاہور میں نواز شریف کے حق میں بینرز لگنے پر جہانگیر ترین نے سوال اٹھا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2017ء) لاہور میں وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں بینرز لگنے پر جہانگیر ترین نے سوال اٹھا دیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پانامہ لیکس کے فیصلے کی خبر آتے ہی لاہور کی سڑکوں کے ارد گرد وزیر اعظم نواز شریف کی تصاویر والے بینرز لگ گئے۔ جن پر ’’قائد تیرا ایک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا‘‘ کے نعرے درج ہیں۔ شہ بینرز کے لگنے پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ یہ بینرز لگانے کا کیا مقصد ہے کیا مسلم لیگ (ن) خون خرابے کی سیاست چاہتی ہے۔۔( علی)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات