وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت دنیا میں پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ کے لئے دن رات کام کررہی ہے ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کرنے پر دنیا نے پاکستان کا موقف تسلیم کیا ہے ‘ملک میں دہشت گردی پر قابو اور معاشی استحکام پردنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ‘ پاک چین راہداری منصوبہ چین کا موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے تسلسل پر اعتماد کا اظہار ہے ‘سی پیک پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے کے لئے بھی گیم چینجر ثابت ہوگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج ‘قانون نافذ کرنے والے اداروں‘ سکیورٹی فورسز نے کامیابیاں حاصل کیں ہیں‘ ہم ان کی لازوال قربانیون پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے‘میڈیا میں بچوں سے متعلق پروگرام پیش کیے جانے چاہیں تاکہ ان کی کردار سازی اور مستقبل پر خصوصی توجہ دی جاسکے ‘ہم نے محبت، صبر و تحمل اور ثقافتی اقدار کے فروغ سے دہشتگردی اور انتہا پسند سوچ کو شکست دینی ہے، مردان یونیورسٹی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر سطح پر کردار ادا کرنا ہو گا، آج پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کے ثمرات میں سے ہے

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں 21صدی میں تاثر سے نبردآزما ہونے کے عنوان پر میڈیا ورکشاپ سے خطاب

بدھ 19 اپریل 2017 00:01

وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت دنیا میں پاکستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت دنیا میں پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ کے لئے دن رات کام کررہی ہے ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کرنے پر دنیا نے پاکستان کا موقف تسلیم کیا ہے ‘ملک میں دہشت گردی پر قابو اور معاشی استحکام پردنیا بھر سے سرمایہ کارپاکستان کا رخ کررہے ہیں ‘ پاک چین راہداری منصوبہ چین کا موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے تسلسل پر اعتماد کا اظہار ہے ‘سی پیک پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے کے لئے بھی گیم چینجر ثابت ہوگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج ‘قانون نافذ کرنے والے ادراوں‘ سکیورٹی فورسز نے کامیابیاں حاصل کیں ہیں‘ ہم ان کی لازوال قربانیون پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے‘میڈیا میں بچوں سے متعلق پروگرام پیش کیے جانے چاہیں تاکہ ان کی کردار سازی اور مستقبل پر خصوصی توجہ دی جاسکے ‘ہم نے محبت، صبر و تحمل اور ثقافتی اقدار کے فروغ سے دہشتگردی اور انتہا پسند سوچ کو شکست دینی ہے، مردان یونیورسٹی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر سطح پر کردار ادا کرنا ہو گا،آج پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کے ثمرات میں سے ہے ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹیڈیز اینڈ ریسرچ انیلاسسز (اسرا)کے زیر اہتمام 21صدی میں تاثر سے نبردآزما ہونے کے عنوان پر میڈیا ورکشاپ سے خطاب کر رہی تھی ۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفیننٹ جنرل رضوان اختر ‘ڈائریکٹر جنرل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹیڈیز اینڈ ریسرچ انیلاسسز (اسرا)میجر جنرل غلام قمرموجود تھے ۔

میڈیا ورکشا پ کے پینل میں بی بی سی‘ ترکش اور چین کے میڈیا کے نمائندے تھے جنہوں نے 21ویں صدی میں تاثرات سے نبردآزما ہونے کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پر روشنی بھی ڈالی ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے میڈیا ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی برسوں سے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے‘دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مختلف فوجی آپریشنز کیے گیے جس میں کامیابیاں حاصل ہوئیں، اب ہم نے دہشتگرد سوچ کے خاتمہ کی طرف جانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اورپاکستان اپنے ہمسایوں کیساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کے ثمرات میں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص ابھر رہا ہے ،اسکے ساتھ ساتھ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کا موقف عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی 64فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے‘نوجوانوں کی کردارسازی اور مستقبل پر خصوصی توجہ دینے کے لئے موجودہ حکومت نے نیشنل یوتھ پروگرام سمیت مختلف پروگرام متعارف کرائے ہیں جو کامیابی سے جاری ہیں ‘نوجوانوں کو ملکی تشخص کے بارے میں شعور دیکر آگے لیکر چل رہے ہیں ‘ہمیں بچوں کو اظہا ر رائے سے متعلق تربیت کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ون روڈ ون بیلٹ کے تحت پاکستان پر اعتماد کرتے ہوئے سی پیک جیسا تاریخی منصوبہ دیا ہے ‘سی پیک سے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جس نے دہشتگردی کیخلاف قانون سازی کی ہے اسکے ساتھ ساتھ مرکزی اور صوبائی سطح پر تعلیمی نصاب کا از سر نو جائزہ بھی لیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود ملکی تاریخ لازوال قربانیوں اور کارناموں سے بھری ہوئی ہے۔