سعود ی عرب کا ہیلی کاپٹر یمن میں گر کر تباہ ، افسران سمیت 12فوجی جاں بحق

منگل 18 اپریل 2017 23:59

سعود ی عرب کا ہیلی کاپٹر یمن میں گر کر تباہ ، افسران سمیت 12فوجی جاں بحق
ریاض/صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2017ء) سعود ی عرب کا ہیلی کاپٹر یمن میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں افسران سمیت 12فوجی جاں بحق ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کابلیک ہاک ہیلی کاپٹر ماریب صوبے میں گر کرتباہ ہوا۔سعودی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اس بارے میں تحقیقات جاری ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے ’’رائٹر‘‘ کے مطابق سعودی ہیلی کاپٹر کو یمن میں نشانہ بنا یاگیا جس میں 12فو جی سوار تھے جن میں 4سعودی اور 8اتحادی فوجی شامل ہیں ۔تمام فوجی جوان اس حملے میں جاں بحق ہو گئے ۔رپورٹس کے مطابق سعودی فورسز کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر جنگی آپریشن میں حصہ لے رہا تھا جب کہ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثاتی طور پر تباہ ہوا تاہم سعودی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ حتمی معلومات تاحال موصول نہیں ہو سکیں ہیں۔حادثے ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب امریکی سیکرٹری دفاع جیمز میٹس یمنی جنگ سے متعلق سعودی رہنمائوں سے تبادلہ خیال کیلئے ریاض پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :