"قائد تیرا ایک اشارہ، حاضر حاضر لہو ہمارا" وزیراعظم کے حق میں لاہور شہر میں بینرز آویزاں کر دیے گئے

muhammad ali محمد علی منگل 18 اپریل 2017 22:26

"قائد تیرا ایک اشارہ، حاضر حاضر لہو ہمارا" وزیراعظم کے حق میں لاہور ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اپریل2017ء) پاناما کیس سے قبل وزیراعظم کے حق میں لاہور شہر میں بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے انکشاف کیا ہے کہ پاناما کیس سے قبل وزیراعظم کے حق میں لاہور شہر میں خطرناک بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے حق میں آویزاں کیے گئے بینرز پر "قائد تیرا ایک اشارہ، حاضر حاضر لہو ہمارا" کے نعرے درج ہیں۔ جہانگیر ترین نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ پاناما لیکس کیس کا فیصلہ اگر وزیراعظم کیخلاف آیا تو پھر امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :