ہنگو،بائی پاس روڈ کے کنارے نصب بم کوناکارہ بنادیاگیا

منگل 18 اپریل 2017 23:51

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2017ء)ہنگوبائی پاس روڈ پر سڑک کے کنارے نصب بم کوناکارہ بنادیاگیا،اس سلسلے میں ڈی پی او ہنگو احسان اللہ نے بتایا کہ منگل کو پر خفیہ اطلاع ملی کہ ہنگو بائی پاس روڈ پر قصاب خانے کے قریب نا معلوم افراد کی جانب سے 1300گرام وزنی ٹائم بم نصب کیا گیا ہے جس پر ہنگو پولیس نے بم ڈسپوزل سکوارڈ ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہا کہ نا معلوم شر پسند ہنگو کی پرامن فضاء کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں تا ہم ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس نے تھانہ سٹی ہنگو میں واقعہ کا مقدمہ درج تفتیش شروع کردی۔