پنجاب فوڈ اتھاٹی کا کریک ڈائون،مختلف شہروں میں3712 لیٹر ناقص دودھ تلف

لاہور میں 1290، فیصل آباد میں 697 ، گوجرانوالہ میں 565،راولپنڈی میں550 ، ملتان میں 610لیٹر دودھ ناقص پایا گیا گٹکا فری پنجا ب مہم کے تحت 10 ہزار پیکٹ گٹکا برآمد ، گودام سیل، مقدمہ درج، 2ملزمان گرفتار

منگل 18 اپریل 2017 23:48

پنجاب فوڈ اتھاٹی کا کریک ڈائون،مختلف شہروں میں3712 لیٹر ناقص دودھ تلف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میںپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف شہروں میں داخلے کے مقامات پر علی الصبح ناکے لگا کر سپلائی لانے والی دودھ کی گاڑیوں کی چیکنگ کی ۔

ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے تفصیلات بتاتے کہا کہ لاہور میں 191دودھ سپلائی کی گاڑیوں میں کل480 36ہزار لیٹر دودھ چیک کیا گیا جس میں سے 35190لیٹر دودھ درست پایا گیا۔لاہور میں مجموعی طور پر 1290لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں 153، گوجرانوالہ میں48 ، راولپنڈی میں 78اور ملتان میں 37گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں 697 لیٹر، گوجرانوالہ میں 565لیٹر،راولپنڈی میں550لیٹر جبکہ ملتان میں 610لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔

ملاوٹ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کیا تھا۔ "ہمارا مشن، گٹکا فری پنجا ب" ، پنجاب فوڈ اتھارٹی اینٹی گٹکا مہم کے تحت ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گٹکا سپلائی کرنے والا گودام پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق ویجیلنس سیل کی اطاع پر محلہ مزنگ پنڈ ،جوہر ٹاون میں گٹکا کا گودام سیل کر دیا گیا۔ گودام سے 10 ہزار پیکٹ گٹکا برآمد ہوئے جن کومیڈیا کی موجودگی میں تلف کر دیا گیا۔ گودام مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گٹکا کینسر کی بڑی وجہ ہے، پنجاب کو گٹکا فری صوبہ بنا کر دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :