ْپنجاب میں رینجرز کی تعیناتی ، کارکردگی سے متعلق رپورٹ وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی

اختیارات میں توسیع میں تین روز باقی رہ گئے ،حکومت نے اس سے قبل نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ‘ذرائع

منگل 18 اپریل 2017 23:48

ْپنجاب میں رینجرز کی تعیناتی ، کارکردگی سے متعلق رپورٹ وفاقی وزارت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2017ء) پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی اور کارکردگی سے متعلق رپورٹ وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ،پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع میں تین روز باقی رہ گئے تاہم حکومت نے اس سے قبل ہی نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی اور کارکردگی سے متعلق رپورٹ وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے اور اسی تناظر میں رینجرز کو اختیارات میں مزید 60روز کی توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

۔ فروری 2017 میں اپیکس کمیٹی پنجاب کے اجلاس میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد پنجاب میں 60 روز کیلئے رینجرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی۔ 22 اپریل 2017 کو پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں رینجرز کو مزید دو ماہ کے لئے تعینات کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں رینجرز، پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس کیساتھ مل کر حکومت پنجاب کے متعین کردہ علاقوں میں کارروائی کر رہی ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید دو ماہ کی توسیع کیلئے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ رینجرز پنجاب میں بہترین انداز میں کام کر رہی ہے اور رینجرز نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کارروں کے خاتمے کے لئے بہترین اقدامات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :