دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ سے ایک شخص گولی لگی لاش برآمد

نوشکی میں شارٹ گن کا بیرل پھٹنے سے 16سالہ نوجوان جاںبحق

منگل 18 اپریل 2017 23:38

کوئٹہ /نوشکی /صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس سے فائرنگ کرکے قتل کیاگیاہے جبکہ نوشکی میں شارٹ گن کا بیرل پھٹنے سے 16سالہ نوجوان جاںبحق ہوگیاہے جبکہ صحبت پورمیں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے باعث گولی لگنے سے ایک شخص شدیدزخمی ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے ماروا ڑ کے علاقے سے ایک شخص راز محمد کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیاہے مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجودہیں ،لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے۔ادھر نوشکی کے کلی بھٹو میں شکار کھیلنے کے دوران شارٹ گن کا بیرل پھٹنے سے 16سالہ لڑکا غلام فاروق جان سے ہاتھ دھوبیٹھاہے ان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے دوسری جانب صحبت پور کے گوٹھ بوستان میں شادی کی تقریب میں اس وقت صف ماتم بچ گئی جب خوشی سے ہوائی فائرنگ کے دوران وہاں موجود ایک شخص محمدرمضان بگٹی کو گولی لگی انہیں شدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں ڈاکٹرز ان کی زندگی بچانے کیلئے کوشاں ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :