وزیر قانون پنجاب کی پریس گیلری پنجاب اسمبلی کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

منگل 18 اپریل 2017 23:36

وزیر قانون پنجاب کی پریس گیلری پنجاب اسمبلی کے نو منتخب عہدیداران کو ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2017ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا ء اللہ خاں نے پریس گیلری پنجاب اسمبلی کمیٹی کے نو منتخب صدر ظہیر شہزاد اورجنرل سیکرٹری ایاز شجاع کو دل کی اتھاہ گہرایئوں سے مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ صحافت کا پیشہ انتہائی مقدس اور چیلنجنگ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ پریس گیلری پنجاب اسمبلی کمیٹی کے نو منتخب عہدیداران اپنے پیشہ وارانہ تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی صحافتی روایات کی پاسداری اور اس کی اقدار کا علم بلند رکھیں گے۔ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ میں توقع رکھتا ہوںکہ پریس گیلری کی موجودہ باڈی پنجاب اسمبلی کے صحافیوں کے مسائل کا حل اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھے گی۔