ْ دینی مدارس اسلام کی اشاعت اور وطن کے تحفظ کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں،مولانا امجدلاہوری

منگل 18 اپریل 2017 23:16

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2017ء)جمعیت علماء اسلام کے قائم مقام مر کز ی جنرل سیکرٹری مولانا امجد خان لاہوری نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کی اشاعت اور وطن کے تحفظ کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں۔جس طرح دین اسلام کے لئے قر بانی دینا ہمارا ایمان ہے اسی طرح وطن کے تحفظ کے لئے ہر قر بانی دینا بھی ہمارے ایما ن کا لازمی حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جامعہ نورالقرآن والحدیث میں کتاب خاتم ونبی خاتم ؐدستار فضیلت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کا نفرنس سے مولانا محبوب الرحمٰن قریشی ،مفتی ضیاء الرحمٰن ،مولانا مبشر شاہ،مولانا عبد الرحمٰن اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلباء اورعوام پا کستان کے لئے ہر قر بانی دینے کے لیئے تیا ر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمان ہے اگر اس وقت کلمے کا نعرہ نہ لگایا جا تا تو پا کستان کبھی نہ بنتا مولا نا محمد امجد خان ،مولانا محبو الرحمٰن ،مفتی ضیاء اور دیگر نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں مضمر ہے۔