صوبائی وزیر بلال یاسین سے پاکستا ن کے دورہ پر آئے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلرز کی انکی رہائش گاہ پر ملاقات

منگل 18 اپریل 2017 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2017ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی ریسلرز کی آمد انتہائی خوش آئند امر ہیں،پاکستانی عوام پہلوانی اور ریسلنگ جیسے کھیل کی دلدادہ ہیں، ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلرز کی پاکستان آمد سے مجھے ذاتی طور پر خوشی ہوئی ہے۔بلال یاسین نے ان خیالات کا اظہار ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ انکے آبائو اجداد نے پہلوانی میں پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا تھا۔پہلوانی پاکستانی عوام کا پسندیدہ کھیل ہیں بین الاقوامی ریسلرز کی آمد سے ہمارے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔بلال یاسین سے ا نکی رہائش گاہ پر پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلرز نے ملاقات کی۔صوبائی وزیر نے مہمانوں کو شیلڈز پیش کی۔وفد میں معروف ریسلر ٹینی آئرن ،پاکستانی ریسلر بادشاہ خان اور دیگر شامل تھے۔وفد کی صدارت فیڈریشن کے سی ای او پیر عاصم نے کی۔

متعلقہ عنوان :