سندھ ہائی کورٹ، باغ ابن قاسم کو بحریہ ٹاؤن کے حوالے کرنے با رے کیس کی سماعت
معاملہ اسی طرح تنازعات کا شکار رہا تو پارک کو مینٹی نینس کی غرض سے اپنی تحویل میں لینے میں کوئی دلچسپی نہیں،بحریہ ٹائون کے وکیل کا بیان
منگل 18 اپریل 2017 19:40
(جاری ہے)
ایڈووکیٹ خالد جاوید نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اس کیس میں فریق نہیں ہے کیونکہ باغ ابن قاسم ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام تھا۔
واضح رہے کہ جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 3 اپریل کو ہونے والی سماعت کے دوران سندھ حکومت کو باغ ابن قاسم کو بحریہ ٹاؤن کے حوالے کرنے سے روک دیا تھا۔باغ کی حوالگی کے خلاف میئر کراچی وسیم اختر، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ایک غیر سرکاری تنظیم نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کو بھی 18 اپریل تک کے لیے معطل کردیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ باغ ابن قاسم کو آئندہ 10 برس کے لیے بحریہ ٹاؤن کے حوالے کیا جارہا ہے۔دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں مذکورہ پٹیشنز کی مخالفت کرتے ہوئے انھیں خارج کرنے پر زور دیا گیا تھا۔صوبائی حکومت نے ان درخواستوں کو 'میرٹ کے بغیر اور بلاجواز' قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نوٹیفکیشن قانون کے مطابق اور متعلقہ محکموں کی اجازت کے بعد جاری کیا گیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ میں باغ ابن قاسم پارک کے معاملے کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ عدالت نے باغ ابن قاسم نجی شعبے کے حوالے نہ کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع کی ہے ، توقع ہے کہ فیصلہ عوام کے مرضی کے مطابق آئے گا ، پیپلزپارٹی بیوقوفی پر بیوقوفی کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے فراہمی آب منصوبے کے تھری سے فائدہ اٹھانے والے کوئی اور تھا ، کے فور سے بھی کوئی اور فائدہ اٹھانے کو تیار ہے ، کراچی کے عوام کا پانی کسی بلڈر کو نہیں دینے دیں گے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.