مشعال خان قتل کیس ، یونیورسٹی انتظامیہ کے 7 ملازمین کو معطل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اپریل 2017 17:12

مشعال خان قتل کیس ، یونیورسٹی انتظامیہ کے 7 ملازمین کو معطل کر دیا گیا
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اپریل 2017ء) : عبد الولی خان یونیورسٹی کے طالبعلم مشعال خان کے قتل کیس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ تاہم اب عبد الولی خان یونیورسٹی کے 7 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

معطل ہونے والے ملازمین میں ایک سپریٹنڈنٹ،3 آفس اسسٹنٹس، ایک سینئیر کلرک اور ایک اٹینڈنٹ بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ مشعال خان قتل کیس کے مرکزی ملزم وجاہت نے گذشتہ سب مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کروایا جس میں وجاہت نے مشعال خان کے قتل کی تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر ڈال دی۔ ذرائع نے بتایا کہ معطل کیے جانے والے ملازمین کے خلاف ممکنہ طور پر انکوائری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :