بجلی کاشدیدبحران،پیداوارمیں4500میگاواٹ کمی،شاٹ فال 6500میگاواٹ ہوگیا

شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 6سے7گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں 12سے 14گھنٹے تک پہنچ گیا،بعض مقامات پربجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، بجلی کی لوڈشیڈنگ پرقابوپایاجائے۔عوامی حلقوں کامطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 اپریل 2017 17:09

بجلی کاشدیدبحران،پیداوارمیں4500میگاواٹ کمی،شاٹ فال 6500میگاواٹ ہوگیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اپریل2017ء) : ملک میں بجلی کابحران شدت اختیارکرگیا،بجلی کی پیداوارمیں 4500میگاواٹ کمی کے باعث شاٹ فال 6500میگاواٹ ہوگیاہے،جس کے پیش نظرشہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 6سے7گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں 12سے 14گھنٹے تک پہنچ گیاہے۔بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کاجینامحال ہوگیاہے۔لاہورکے متعددعلاقوں میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیاں بجلی کی پیداوارکی مینجمنٹ میں ناکام نظرآرہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی بجلی کی طلب19700میگاواٹ ہوگئی ہے۔جبکہ بجلی کی پیداوار12500میگاواٹ ریکارڈکی گئی ہے۔وزیرمملکت پانی و بجلی عابدشیرعلی کاکہناہے کہ کچھ پاورپلانٹ کوتکینکی وجوہات کی بناء پربندکرناپڑا۔جس کے باعث غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف بعض مقامات پراحتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے ہیں۔جن میں حکومت سے بجلی کی لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کامطالبہ کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :