پیپلزپارٹی کا آئندہ ہفتےخیبرپختونخواہ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کافیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 اپریل 2017 16:46

پیپلزپارٹی کا آئندہ ہفتےخیبرپختونخواہ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اپریل2017ء): پیپلزپارٹی نے آئندہ ہفتے خیبرپختونخواہ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کافیصلہ کرلیا،عوامی رابطہ مہم کے دوران شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری عوامی جلسوں سے خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق عوامی رابطہ مہم کے تحت آصف زرداری 24اپریل کومردان میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔جبکہ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی اگلے روزمالاکنڈکادورہ کرینگے۔پارٹی قیادت نے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کے دوروں کیلئے انتظامات کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔