ہنگو میں دہشتگردی کی کارروائی ناکام ، ایک دہشتگرد گرفتار

منگل 18 اپریل 2017 16:42

ہنگو میں دہشتگردی کی کارروائی ناکام ، ایک دہشتگرد گرفتار
ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2017ء) محکمہ نسداددہشتگردی نے ہنگو میں دہشتگردی کی کارروائی ناکام بناتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر کے 1300گرام بارودی مواد اور آئی ای ڈی بم برآمد کرلیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز محکمہ انسداددہشتگردی نے ہنگو میں بائی پاس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے روڈ پر بم نصب کرنیوالے دہشتگرد سلیمان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1300گرام بارودی مواد اور آئی ای ڈی بم برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا اور ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔