''مریم لائٹ چلی گئی'' مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اپریل 2017 16:07

''مریم لائٹ چلی گئی'' مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اپریل 2017ء): وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کچھ روز قبل مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی عوام کو ٹویٹر سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں بھی لائٹ جائے اپنے علاقہ کا ایڈریس مجھے ٹویٹر پر بھیجیں۔ مریم نواز کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تاہم گذشتہ کچھ دنوں سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے پر ٹویٹر صارفین نے اپنے بند پڑے پنکھوں کی تصاویر ٹویٹر پر اپ لوڈ کرنا شروع کر دی ہیں جس کے ساتھ ''مریم لائٹ چلی گئی'' (MaryamLightChaliGai#) کا ٹرینڈ بھی بنایا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ MaryamLightChaliGai# کا ٹرینڈ ٹویٹر پر اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جس کا استعمال کرتے ہوئے ٹویٹرصارفین مریم نواز کو سخت تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ تمسخر بھی اُڑا رہے ہیں۔

اس ٹرینڈ کے ساتھ کیے گئے کچھ ٹویٹس آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: