Live Updates

مشعال خان کے اہل خانہ نے یونیورسٹی کا نام مشعال کے نام پر رکھنے کی درخواست کی۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اپریل 2017 14:37

مشعال خان کے اہل خانہ نے یونیورسٹی کا نام مشعال کے نام پر رکھنے کی درخواست ..
صوابی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اپریل 2017ء) : مشعال خان کے اہل خانہ نے عبد الولی خان یونیورسٹی کا نام مشعال خان کے نام پر رکھنے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان آج مشعال خان کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے ان کے گھر پہنچے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے بتایا کہ میں نے آج مشعال خان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، میں ان کے حیرت انگیز حوصلے اور وقار نے مجھے بہت متاثر کیا ۔

مشعال خان نے اہل خانہ نے دو انتہائی معقول مطالبات کیے۔

(جاری ہے)

ایک یہ کہ مشعال خان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اور دوسرا یہ کہ عبد الولی خان یونیورسٹی کا نام مشعال خان کے نام پر رکھا جائے۔ اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں مشعال خان کے اہل خانہ کے یہ مطالبات پورے کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔



Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :