سانپ کے موٹر سائیکل سوار کو کاٹنے کی کوشش کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 17 اپریل 2017 23:52

سانپ کے موٹر سائیکل سوار کو کاٹنے کی کوشش کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی

تھائی لینڈ میں ایک سانپ نے چلتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو اچھل کر کاٹنے کی کوشش کی، جسے پیچھے گاڑی میں آتے شخص کے کیمرے نے ریکارڈ کر لیا۔
لیمپینگ، تھائی لینڈ کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل سوار جا رہا تھا کہ  ایک سانپ نے اچھل کر اسے کاٹنے کی کوشش کی، موٹر سائیکل سوار نے سانپ کو اچھلتے دیکھا تو اپنی ٹانگ  اوپر اٹھا لی۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل سوار کے پیچھے جانے والی گاڑی نے اس سارے منظر کو ریکارڈ کر لیا۔سانپ کی بدقسمتی کہ وہ موٹر سائیکل سوار کو  تو نہیں کاٹ سکا مگر پیچھے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ معلوم نہیں ہوسکا کہ سانپ گاڑی سے پہیوں کے نیچے آ گیا یا بچ نکلا۔

متعلقہ عنوان :