سائنسدانوں نے پہلی بار بلیک ہول کی تصویر بنا لی

پیر 17 اپریل 2017 23:50

سائنسدانوں نے پہلی بار بلیک ہول کی تصویر بنا لی

سائنسدانوں نے ہوائی سے لیکر انٹارکٹکا اور سپین تک پھیلی دوربینوں کے ایک نیٹ ورک سے بلیک ہول کی پہلی تصویر لی ہے۔اس تصویر کو ڈویلپ ہونے میں کئی مہینے لگیں گے لیکن اگر سائنسدان کامیاب ہوگئے تو انہیں کائنات کی ابتدا کے بارے میں زبردست معلومات ملنے کی توقع ہے۔
ماہرین نے بلیک ہول کی تصویر لینے کے لیے بہت بڑی دوربین بنانے کی بجائے نیا طریقہ اختیار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 8 رصد گاہوں میں لگی دوربین کا نیٹ ورک بنا لیا۔ اس سے مجازی طور پر 10 ہزار کلومیٹر قطر کی دوربین تیار ہوگئی۔بڑی دوربین ہونے کی وجہ سے ریزولوشن اور دوسری تمام تفصیلات کو اچھے سے دیکھا جا سکے گا۔
سائنسدانوں نے جس بلیک ہول کی تصویر لی ہے وہ نظروں سے اوجھل ملکی وے کہکشاں کے بیچ میں Sagittarius علاقے میں ہے۔ یہ بلیک ہول زمین سے 26 ہزار نوری سال کے فاصلےپر ہے۔
Sagittarius A* یا مختصراً Sgr A* نام کا بلیک ہول وزن 40 لاکھ سورجوں کے برابر ہے۔