کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کل حج فارم وصولی کا سلسلہ شروع ہو گیا

پیر 17 اپریل 2017 23:49

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کل حج فارم وصولی کا سلسلہ شروع ہو گیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کل حج فارم وصولی کا سلسلہ شروع ہو گیا اکثر بینکوں پر زیادہ تر لو گوں نے فارم وصول کیا تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے حج کے اعلان کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حج پر جانیوالوں نے نجی بینکوں سے حج فارم وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا کوئٹہ میں پہلے دن ہی 10 ہزار فارم وصول کیا گیا حج پر جانیوالوں نے بتایا کہ کی نجی بینکوں کے عملے نے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔

متعلقہ عنوان :