آئندہ مالی سال 2017-18ء کا بجٹ 26مئی کو پیش کیا جائے گا

حکومت نے بجٹ میں دفاع کے لئے 910ارب روپے اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے 835ارب روپے رکھنے کا فیصلہ

پیر 17 اپریل 2017 23:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) آئندہ مالی سال 2017-18ء کا بجٹ 26مئی کو پیش کیا جائے گا حکومت نے بجٹ میں دفاع کے لئے 910ارب روپے اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے 835ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال2017-18ء کے بجٹ کی تاریخ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ مسلم لیگ نواز اپنی آخری بجٹ 26مئی کو پیش کرے گی۔

جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 835ارب روپے رکھے جانے کا ماکان ہے۔ رواں مالی سال 2016-17ء میں حکومت نے پی ایس ڈی بی کی مد میں800ارب روپے رکھے ہیں جس میں سے ابھی تک فیصد ہی اخراجات ہوئے ہیں5کھرب 49ارب 97کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ حکومت نے دفاعی بجٹ کی مد میں 910ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دفاع بجٹ میں45ارب روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس طرح حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران ایف بی آر ریونیو کا ہدف 3900ارب روپے کے قریب رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رواں مالی سال کے دوران ریونیو ٹارگٹ 3612ارب روپے کا ہے جس کا حاصل کرنے میں حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی 9ماہ کے دوران 2258ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے جو کہ ٹارگٹ سی168ارب روپے کم ہے 26مئی کو وفاقی وزیر خزانہ بجٹ پیش کریں گے جبکہ2017ء کا اکنامک سروے 25مئی کو جاری کیا جائے گا اس حوالے سے بیورو شماریات و دیگر وزارتیں ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہیں۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :