Live Updates

آرمی چیف سے درخواست کر کے ملاقات کی، پاک افغان بارڈکی بندش پر گفتگو ہوئی ، عمران خان

آرمی چیف نے یقین دلایا کہ2018ء کے الیکشن شفاف کرانے کے لئے مدد کریں گے، وہ جمہوریت کے حامی ہیں ، چیئرمین تحریک انصاف پانامہ کیس کا انتظار ہے ، فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے ، مردان واقعہ پر افسوس ہوا ، مشال کا کوئی قصور نہیں تھا واقعہ کی تحقیقات کرکے ملزمان کو سزائیں دینگے ، انٹرویو

پیر 17 اپریل 2017 23:47

آرمی چیف سے درخواست کر کے ملاقات کی، پاک افغان بارڈکی بندش پر گفتگو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے درخواست کر کے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک افغان بارڈر کی بندش پر بات کی۔ آرمی چیف نے یقین دلایا کہ2018ء کے الیکشن شفاف کرانے کے لئے مدد کریں گے۔ آرمی چیف جمہوریت کے حامی ہیں۔ پانامہ کیس کا انتظار ہے۔ فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔

مردان واقع پر افسوس ہوا۔ مشال خان کا کوئی قصور نہیں۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملزمان کو سزا دیں گے۔ پیر کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اے پی ایس واقعے کے بعد پوری قوم متحد ہو گئی۔ نیشنل ایکشن پلان بن گیا۔ مردان واقعے کے بعد بھی پورے ملک میں اتفاق رائے پیدا ہو گیا۔ واقع کے بعد ملک میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشال خان کا کوئی قصور نہیں تھا۔ کوئی مریا جعلی اکاؤنٹ بنا کر اس پر میرے نام سے پوسٹ ڈال کر مجھ پر توہین مذہب کا الزام لگائے اور مجھے مار دے تو میں قصور وار کیسے ہو سکتا ہوں۔ جس پر الزام لگتا ہے اسے صفائی کا موقع دیا جاتا ہے۔ مشال خان کو موقع نہیں دیا گیا ۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کریں گے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

مشال خان کے اہل خانہ سے آج تعزیت کے لئے جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات درخواست کر کے کی۔ افغان سفیر سے ملاقات کے بعد آمری چیف سے ملاقات کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پہلے کبھی نہیں ملا تھا۔ آرمی چیف سے ایک گھنٹہ ملاقات جاری رہی جس میں فاٹا کے انضمام اور پاک افغان بارڈر پر بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آرمی چیف سے 2018ء کے الیکشن کے حوالے سے بھی بات کی اور آرمی چیف کو بتایا کہ 2013ء جیسے انتخابات نہیں ہونے دیں گے۔

آرمی چیف نے ملاقات میں کہا کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور 2018ء کے انتخابات شفاف کرانے میں مدد کریں گے۔ آرمی چیف سے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر راحیل شریف۔ سعودی عرب کی سربراہی میں 39ملکی فوجی اتحاد کی سربراہ بننے کے حوالے سے بھی بات کی۔ چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ پانامہ کیس میں شریف خاندان نے منی ٹریل بتاء یتھی اور بتانا تھا کہ انہوں نے فلیٹ کیسے خریدے لیکن وہ قطرے شہزادے کو لیکر آ گئے اور کہا کہ قطری نے پیسہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کے لئے بھرپور کوششیں ہو رہی ہیں۔ ہمیں پاکستان کو تنہا ہونے سے بچانے کے لئے کام کرنا چاہیئے۔ عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی نورا کشتی چل رہی ہے۔ زرداری اور نواز شریف کبھی ایک دوسرے کے خلاف نہیں ہوں گے۔ دونوں کا پیسہ ملک سے باہر ہے۔ ہم جب سڑکوں پر آئے اور عدالت میں گئے تو پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم جمہوری احتساب چاہتے ہیں۔ نواز شریف اور آصف زرداری مشکل وقت میں ایک دوسرے کو ہمیشہ بچاتے ہیں۔ الیکشن کمیشن آزاد ہو گا تو شفاف الیکشن ہوں گے۔ پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ فیصلہ جلد آئے فیصلہ اللہ پر چھوڑا ہوا ہے۔۔( علی)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات