وزیر اعلیٰ پنجاب کی سابق صدر رفیق تارڑ کے داماد مبشراللہ مرحوم کی رہائش گاہ آمد،سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت

پیر 17 اپریل 2017 23:42

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سابق صدر رفیق تارڑ کے داماد مبشراللہ مرحوم کی رہائش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف پیر کو سابق صدر رفیق تارڑ کے داماد سابق ڈی آئی جی میجر (ر) مبشراللہ مرحوم کی رہائش گاہ ڈیفنس گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے میجر(ر) مبشراللہ کے انتقال پرسابق صدر رفیق تارڑ اور سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا-وزیراعلیٰ نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میجر(ر) مبشراللہ ایک فرض شناس اورایماندار پولیس افسر تھے۔مرحوم نے دیانتداری کے ساتھ سرکاری فرائض سرانجام دئیے۔وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :