وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ایسٹر کے موقع پر بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو مبارکباد

ایسٹر کی تقریبات کے دوران شاندار سیکورٹی انتظامات پر قانون نافذکرنیوالے اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے

پیر 17 اپریل 2017 23:42

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ایسٹر کے موقع پر بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایسٹر کے موقع پر بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو مبارکباددی ہے اور ایسٹر کی تقریبات کے دوران شاندار سیکورٹی انتظامات پر قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی کی ستائش کی ہے ایسٹر کے موقع پر صوبائی کابینہ کمیٹی کے اراکین نے بہترین سکیورٹی انتظامات کئے اورمسیحی برادری کو اپنا مذہبی تہوار پرامن اور پرسکون ماحول میں منانے کے مواقع فراہم کئے گئے انہوںنے کہا کہ کابینہ کمیٹی کے تمام اراکین نے دن رات محنت کر کے امن عامہ کے قیام کا قومی فریضہ بطریق احسن سرانجام دیااور صوبائی اداروں اور محکموں کے ساتھ متعلقہ ایجنسیوں کی کوآرڈینیشن بہترین رہی ہی-تمام متعلقہ اداروں، پولیس او رانتظامیہ نے مربوط اندازمیں کام کرتے ہوئے ایسٹر کے موقع پر پر امن فضا کو یقینی بنایا-اسی جذبے ، محنت اور عزم کے ساتھ آئندہ بھی قیام امن کے لئے کام کرنا ہی-انہوںنے کہا کہ تمام محکموں اوراداروں نے جس طرح ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا وہ قابل تحسین ہے -انہوںنے کہا کہ ہمیں اسی طرح مل کر کام کرتے ہوئے باہمی اتحاد سے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :