اسلامی یونیورسٹی کا بارہواں بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس،صدر ممنون حسین نے صدارت کی

پیر 17 اپریل 2017 23:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا بارہواں بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس جامعہ کے فیصل مسجد کیمپس میں ہوا جس کی سربراہی صدر پاکستان و چانسلر جامعہ ممنون حسین نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جامعہ کے پرو چانسلر و ریکٹر امام محمد بن سعوداسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان عبداللہ ابا الخیل سمیت اسلامی ترقیاتی بنک کے سابق سربراہ ڈاکٹر احمد محمد علی ، جسٹس ریٹائیرڈ خلیل الرحمن ،جسٹس ریٹائیرڈ فدا محمد خان، ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی، صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش، نائب صدر جامعہ ڈاکٹر محمد منیر اور بورڈ کے دیگر ملکی و غیر ملکی ممبران نے شرکت کی۔۔۔۔۔(توصیف)

متعلقہ عنوان :