بھارتی تفتیشی اداروں کے سامنے پیش نہیں ہوں گا: ڈاکٹر ذاکر نائیک

بھارتی اداروں کی مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی مثالیں بھری پڑی ہیں اگر میں بھارت گیا تو مجھے گرفتار کر لیا جائے گا، اسلامی سکالر

پیر 17 اپریل 2017 23:26

بھارتی تفتیشی اداروں کے سامنے پیش نہیں ہوں گا: ڈاکٹر ذاکر نائیک
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ وہ بھارتی تفتیشی ایجنسی (این آئی ای) کے سامنے خود کو پیش کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خود کو بھارتی تفتیشی اداروں کے سامنے پیش کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی اداروں کی مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی مثالیں بھری پڑی ہیں۔

اگر میں بھارت گیا تو مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ نہ تو بھارت جانا چاہتے ہیں اور نہ ہی تفتیشی ایجنسی (این آئی ای) کے سامنے خود کو پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کا ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایک میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر بھارتی حکام ان سے تفتیش کرنا چاہتے ہیں تو یہاں آجائیں ۔ انہوں نے یہ پیشکش بھی کی کہ وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے تیار ہیں۔ تاہم وہ بھارت نہیں جائیں گے کیونکہ انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے دیگر مسلمانوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :