پرتگال میں چھوٹاطیارہ گرکرتباہ،5 افرادہلاک

ْمرنے والے 3افراد فرانسیسی اور ایک سوئس شہری تھا,واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ،حکام

پیر 17 اپریل 2017 23:22

لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء)پرتگال کے شہر لزبن میں چھوٹا طیارہ مارکیٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں5 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگال کے شہر لزبن میں چھوٹا طیارہ لڈل سپر مارکیٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیاجس کے باعث 5افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

طیارہ مارکیٹ کی پارکنگ میں سامان اتارتی لاری پر گرا،جس کے بعد پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔طیارے میں پائلٹ سمیت 3 مسافر بھی سوار تھے ۔طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد گر کر تباہ ہوا۔مرنے والے تین افراد فرانسیسی اور ایک سوئس شہری تھا۔حکام کاکہنا ہے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔