میتھو ڈسٹ چرچ سائوتھ ایشیاء پاکستان کیطرف سے ایسٹر کے موقع پر مزدور طبقہ میں رقوم تقسیم

پیر 17 اپریل 2017 23:10

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) میتھو ڈسٹ چرچ سائوتھ ایشیاء پاکستان کی طرف سے ایسٹر کے موقع پر مزدور طبقہ جن میں رکشہ ڈرائیورز اور موٹرسائیکل پر مزدوری کرنے والے افرا د میں رقوم تقسیم کی گئیں،اس موقع پر بشپ ڈاکٹر ایس عالم کھر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایسٹر کا تہوار دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام ہے ،ہماری کوشش ہے کہ ہمارے مزدور بھائی جو سخت محنت اور مشقت سے روزی کماتے ہیں ،ان میں گفٹ تقیسم کرکے اپنی خوشیوں میں شریک کریں، ہماری دعا ہے کہ خداوند تمام انسانوں کی مشکلات کو دور کرے،اس موقع پر پاسٹر شاہد اقبال گل ،نورانی کھرراج ہانس، فریاد شفیع،اے ڈی نقاش،اکبر مسیح ،جابر کھر،رمیش جٹ،چوہدری بوٹا موتریا او ر چوہدری نوین الماس بٹ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :