نتھیاگلی ،مشک پوری ہوٹل میں گیس کا سلنڈرپھٹنے سے آتشزدگی،ہوٹل جل کر خاکستر

پیر 17 اپریل 2017 22:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2017ء) نتھیاگلی میں مشک پوری ہوٹل میں گیس کا سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے نتیجہ میں ہوٹل جل کر خاکستر ہوگیا۔فائربریگیڈ عملہ اطلاع کے باوجود اڑھائی گھنٹے تاخیر سے پہنچا۔پولیس اورمقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابوپالیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق نتھیاگلی کے تاریخی مشک پوری ہوٹل کے کچن میں گیس کا سلنڈرپھٹنے کے باعث خوفناک آتشزدگی سے ہوٹل مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ہوٹل منیجر کے مطابق آتشزدگی سے 4لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ہوٹل منیجر کی رپورٹ پر تھانہ ڈونگاگلی میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :