ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام ورکشاپ

پیر 17 اپریل 2017 22:28

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2017ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام ورکشاپ منعقد ہوئی ۔ورکشاپ میں آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کی مختلف کلاسز کے طلباء نے شرکت کی۔ ریسورس پرسن کے فرائض انجینئرنگ یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد اقبال اور اسسٹنٹ پروفیسر سلمان جمیل نے ادا کئے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ اس ورکشاپ سے آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کو نئے تخلیقی خیالات کو اپنانے میں مدد ملے گی اور وہ بہتر انداز میں آرکیٹکچر کے شعبہ کو سمجھتے ہوئے مثبت اقدامات کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ورکشاپ سے ڈیزائن ڈویلپمنٹ کے متعلق اہم معلومات اور آگاہی حاصل ہوگی جس سے طلباء مستفید ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس شعبے کے زیر اہتمام اس طرح کی سرگرمیوں کا جاری رکھنا نہایت حوصلہ افزاء ہے اور کلائنٹس کو بھی اس طرح کی سرگرمیوں سے مستفید کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرکیٹکچر کا سکوپ موجودہ دور میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردیگ اور تعلیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مزید لیبارٹری اور سٹوڈیوز قائم کئے جائیں گے۔

اس سے قبل آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ اے آر عدنان انور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس سے آرکیٹکچر کے طلباء کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس شعبے کے طلباء نہایت قابل اور صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ ایسی سرگرمیوں سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار اور بہتری لائی جا سکتی ہے۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسن اور انجینئرنگ یونیورسٹی ایبٹ آباد کے سلمان جمیل اور محمد اقبال نے اس موقع پر کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کا یہ شعبہ بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کرتے ہوئے معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے اور آج اس شعبے کا دورہ کرکے ہمیں خوشی ہو رہی ہے کہ اس شعبے نے گذشتہ دو سالوں میں بہت ترقی کے عوامل طے کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آرکیٹکچر ایسا شعبہ ہے جس کے روابط دیگر یونیورسٹیوں کے شعبوں سے کرکے حوصلہ افزاء نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسان کے ارد گرد جو کچھ بھی موجود ہے وہ سب آرکیٹکچر کا حصہ ہے ۔آرکیٹکچر کے شعبے نے جدید ٹیکنالوجی کی بدولت بڑی ترقی کی ہے اور اس ٹیکنالوجی کو استعال کرکے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔