خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے سانحہ اے پی ایس کے شہید طلباء کے بہن بھائیوں کو میڈیکل کی مفت تعلیم دینے کا اعلان

muhammad ali محمد علی پیر 17 اپریل 2017 20:15

پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اپریل2017ء) خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے سانحہ اے پی ایس کے شہید طلباء کے بہن بھائیوں کو میڈیکل کی مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپخوتونخواہ حکومت کی جانب سے شاندار اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے سانحہ اے پی ایس کے شہید طلباء کے بہن بھائیوں کو میڈیکل کی مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کی منظوری وزیراعلی پرویز خٹک کی جانب سے دے دی گئی ہے۔ فیصلے کے تحت سانحہ اے پی ایس کے شہید طلباء کے بہن بھائیوں کے تمام تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔