چین میں پختونخوا حکومت کی جانب سے منعقد کیا گیا "روڈ شو" انتہائی کامیابی سے جاری ،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سمیت سینئر وزرائروڈ شو میں شریک ،بڑے پیمانے پر سرمایہ کار بھی روڈ شو کا حصہ ،پختونخوا میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات کا جائزہ

پیر 17 اپریل 2017 21:32

بیجنگ /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2017ء) چین میں پختونخوا حکومت کی جانب سے منعقد کیا گیا "روڈ شو" انتہائی کامیابی سے جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سمیت سینئر وزراء روڈ شو میں شریک ہیں۔ پیر کومرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی خبر کے مطابق بڑے پیمانے پر سرمایہ کار بھی روڈ شومیں شریک ہیں۔

خیا ل رہے کہ چینی سرمایہ کاروں کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے گذشتہ روز وزیراعلی پرویز خٹک 60رکنی وفدکے ہمراہ 105 ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کے ساتھ چین گئے تھے۔ ترقیاتی منصوبوں میں صوبائی حکومت کے 78 جبکہ 27 نجی منصوبے شامل ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت کے 78 منصوبوں میں محکمہ سیاحت و ثقافت کے 16، خیبرپختونخوا ہائی ویزاتھارٹی کے 9، محکمہ معدنیات کے 8، خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے 8، محکمہ زراعت ولائیو سٹاک کے 7، محکمہ تعلیم کے 7، ہایئڈرو پاور پراجیکٹس کے 7، محکمہ ہا?سنگ کے 6، واٹر اینڈ سینیٹیشن کے 4، خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے 4، دیہی ترقی کے 3، 2 گرڈ ستیشنوں کے تعمیری منصوبے اور پشاور ماس ٹرانزٹ ، چشمہ رائٹ بینک کینال اور کروڈ آئل ریفائنری کے منسوبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نجی منصوبوں میں رشکئی، گارمنٹس کی تیاری، طبی آلات کی فراہمی، موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس، پلاسٹک کے جوتے، لیدر جیکٹس اور پائپ تیار کرنے کے کارخانے، سٹیل ملز اور ماربل یونٹ کے کارخانے شامل ہیں۔