وسیم اکرم نے ’کریم‘ کا سی ای او بنتے ہی ’کریم گو‘ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

پیر 17 اپریل 2017 21:16

وسیم اکرم نے ’کریم‘ کا سی ای او بنتے ہی ’کریم گو‘ کے کرایوں میں کمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو 15 اپریل سے سفری سہولیات فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنی ’کریم‘ کا اعزازی سی ای او مقرر کردیا گیا ہے اور انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد لاہور اور کراچی میں ’کریم گو‘ سروس کے کرایوں میں بالترتیب 25 اور 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرام دہ اور محفوظ سفری سہولیات مہیا کرنے والی ایپ کے حوالے سے مشہور کمپنی ’کریم‘ نے مشہور پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کو اپنا اعزازی سی ای او مقرر کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

اٴْدھر وسیم اکرم نے بھی یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا اعلان یہ جاری کیا کہ کراچی اور لاہور میں ’کریم گو‘ سروس سے استفادہ کرنے والوں کیلیے کرائے کم کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم اپنی حالیہ پوزیشن یعنی سی ای او ’کریم‘ کیلیے بہترین ہیں کیونکہ ماضی میں بھی وہ ایک ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں اور ان میں وہ تمام صلاحیتیں ہیں جو انہیں پاکستان میں صفِ اوّل کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی کی سربراہی کیلیے موزوں ترین بناتی ہیں۔

اس تبدیلی کے بارے میں ’کریم‘ کے مینیجنگ ڈائریکٹر جنید اقبال کہتے ہیں: ’’میں وسیم اکرم کا سی ای او کے طور پر اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں اور وہ ’کریم‘ کیلیے سماجی طور پر موزوں ترین ہیں اور ’کریم پاکستان‘ کی قیادت سنبھالنے کیلیے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سے بہتر کوئی اور نہیں ہوسکتا۔ مجھے فخر ہے کہ یہ مشعل میں انہیں سونپ رہا ہوں اور مجھے پورا بھروسہ ہے کہ وہ ہمارے ملازمین، کپتانوں اور صارفین کیلیے بہترین تبدیلیاں لائیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :