اسلام آباد ہائیکورٹ،چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت

پیر 17 اپریل 2017 21:10

اسلام آباد ہائیکورٹ،چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تقرری کیخلاف درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

(جاری ہے)

چئیرمین پیمرا کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے لیے دو اشتہار جاری کیے گئے ، پہلے اشتہار میں ماسٹر ڈگری کو ضروری قرار دیا گیا تھا ، دوسرے اشتہار میں تعلیمی قابلیت بی اے کر دی گئی تھی چیرمین پیمرا کی تقرری سے متعلق ایک بنچ میں تین درخواستیں زیر سماعت ہیں اور 22 اپریل کو مین کیس کی سماعت ہے جس پر عدالت نے کیس کسی اور عدالت میں منتقل کرنے کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور خان کاسی کے پاس بھیج دیا اب اس کیس کی آئندہ سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق 22 اپریل کو کریں گے۔

متعلقہ عنوان :