وزیر اعظم نواز شریف بلا تفریق پورے ملک میں میگا پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں‘ تمکین اختر نیازی

پیر 17 اپریل 2017 21:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تمکین اختر نیازی نے کہا ہے کہ منافقت کی سیاست سے کسی کو عزت نہیں ملتی۔عمران خان کی میں مانوں والی پالیسی پر افسوس ہے۔تحریک انصاف کایجنڈا انقلابی پروگراموں میں رخنہ ڈالنا ہے۔2013کی طرح اس مرتبہ بھی عوام منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو مسترد کردیگی۔وزیر اعظم نواز شریف بلا تفریق پورے ملک میں میگا پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں ۔

ہمارا ایجنڈا فرد واحد کو پرموٹ کرنا نہیںبلکہ پاکستان کے ہر شہری تک بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری پہلی ترجیحی ہے۔سی پیک ،گوادر پورٹ ،تاپی گیس اور ایران گیس پائپ لائن جیسے میگا پروجیکٹ حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے قبل ان منصوبوں کو ہر صورت مکمل کرے گی۔

(جاری ہے)

لہذا عمران خان اور چوہدری برادران تنقید کی بجائے حکومتی منصوبوں کو سیاست کی نظر نہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ایک میٹنگ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا موجودہ حکومت کی انقلابی پروگراموں کی مثال ماضی میں نہیں ملتی چاروں صوبوں میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔جبکہ عمران خان ہر وقت چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے خواب دیکھتے ہیں لیکن جمہوریت میں چور دروازے نہیں بلکہ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آیا جاتا ہے۔عمران خان اور اس کے حواری تنقیدی اینجنڈے کی بجائے اپنے صوبے کی عوام کے حال پر رحم کھائیں اور وہاں کی عوام کے مسائل حل کریں جہنوں ان کو اپنے قیمتی ووٹ دیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :