پنجاب یونیورسٹی :ڈاکٹر عنبرین جاوید کی کتاب کی تقریب رونمائی

پیر 17 اپریل 2017 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام"Security Concerns in South Asia" کے موضوع پرڈاکٹر عنبرین جاوید کی کتاب کی رونمائی اور ویب سائٹ کی افتتاحی تقاریب کا انعقاد سنٹر کے آڈیٹوریم میںہوا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر ، ڈائیریکٹرسنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاویداور شعبہ سیاسیات اور سنٹرکے فیکلٹی ممبران، طلبائو طالبات ، ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرزنے شرکت کی۔

اپنے خطاب میںوائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے سنٹر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سکیورٹی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اورملک میں امن کیلئے ہمیں اپنے دوستوں اور دشمنوںکا پتا ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جدید تحقیق اورروشن خیالات کو فروغ دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ طلبہ کوعلم کی طرف مائل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کتاب کے مصنف، معاونین اور ویب سائٹ کیلئے کاوشوں پر منتظمین کی تعریف کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر عنبرین جاوید نے وائس چانسلرکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کتاب کاتعارف پیش کرتے ہوئے اسکے لئے معاونت پر سنٹر کے فیکلٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کتاب اگلی تالیف کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ بعد ازاں سنٹر فار ساوئتھ ایشین سٹڈیز کی اپنی ویب سائٹ کا افتتاحی بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :