محکمہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 16ہزار 250نئے باتھ رومز بنانے کی ہدایات جاری

پیر 17 اپریل 2017 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 16ہزار 250نئے باتھ رومز بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 14ہزار 636 سکول باتھ رومز سے محروم ہیں۔ سکول سربراہان 30 جون تک سکولوں میں نئے باتھ رومز بنانے کے پابند ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری سکولوں میں 16ہزار 250 نئے باتھ رومز بنانے کے لیے سکولوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کردیں جس کے مطابق پنجاب کے 14ہزار 636 سکولوں میں بچوں کے لیے باتھ رومز موجود ہی نہیں۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سو بچوں کے لیے 2، اڑھائی سو بچوں کے لیے 4 باتھ رومز، 5 سو بچوں کے لیے 6 اور 5 سو سے زائد بچوں کے لیے 8 باتھ رومز بنائے جائیں گے۔ محکمہ کی جانب سے 14ہزار 636 سکولوں میں باتھ رومز بنانے کے لیے 1 لاکھ روپے فی سکول کو جاری کیے جائیں گے اور 30 جون تک سکول سربراہان نئے باتھ رومز بنوانے کے پابند ہوں گے۔ (وقاص)

متعلقہ عنوان :